المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : نَا عَمَّارُ بْنُ طَالُوتَ ، قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ حَسَّانَ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَيْثَمِ بْنِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَ بِهَذَا الدُّعَاءِ : اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ ، وَاجْعَلْ غِنَائِي فِي نَفْسِي ، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي ، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي ، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي ، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي ، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمَّارُ بْنُ طَالُوتَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کثرت سے یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غِنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي» ”اے اللہ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں تجھ سے (اس طرح) ڈرتا رہوں گویا میں ہمیشہ تجھے دیکھ رہا ہوں، یہاں تک کہ تجھ سے ملاقات کروں، اور مجھے اپنے تقویٰ کے ذریعے سعادت مند بنا دے، اور اپنی نافرمانی کے سبب مجھے بدبخت نہ کر، میرے لیے اپنے فیصلے میں بہتری فرما، اور میرے لیے اپنی تقدیر میں برکت دے، یہاں تک کہ میں نہ اس چیز کے جلدی ملنے کو پسند کروں جسے تو نے مؤخر کیا ہے اور نہ اس چیز کے مؤخر ہونے کو جسے تو نے جلدی عطا کیا ہے، اور میرا غنا میرے نفس میں رکھ دے (یعنی دل کو غنی کر دے)، اور مجھے میرے کان اور میری آنکھ سے فائدہ پہنچا، اور انہیں میرا وارث بنا (یعنی آخر دم تک سلامت رکھ)، اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے خلاف میری مدد فرما، اور اس کے معاملے میں مجھے میرا بدلہ دکھا دے، اور اس سے میری آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عراک بن مالک سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمار بن طالوت منفرد ہیں۔“