المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5968
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : أَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي بِلَالٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بِلَالٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا يَزِيدُ ، تَفَرَّدَ بِهِ زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ سورج اور چاند اللہ عزوجل کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، لہٰذا جب تم (گرہن کی صورت میں) یہ دیکھو تو نماز کی طرف لپکو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے ابن ابی لیلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی لیلیٰ سے یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زیاد بن عبداللہ منفرد ہیں۔“