المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5969
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْحَادِي ، قَالَ : نَا أَبُو هِلَالٍ ، قَالَ : نَا جَابِرٌ أَبُو الْوَازِعِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ رَجُلًا فِي حِجْرِهِ دَرَاهِمُ يَقْسِمُهَا ، وَآخَرُ يَذْكُرُ اللهَ ، كَانَ الذَّاكِرُ لِلهِ أَفْضَلَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ایک آدمی کی جھولی میں درہم ہوں اور وہ انہیں (راہِ خدا میں) تقسیم کر رہا ہو، اور دوسرا آدمی اللہ کا ذکر کر رہا ہو، تو اللہ کا ذکر کرنے والا افضل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں عمر بن موسیٰ منفرد ہیں۔“