المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : نَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ بِمَكَّةَ مُقْعَدَانِ ، لَهُمَا ابْنٌ شَابٌّ ، فَكَانَ إِذَا أَصْبَحَ نَقَلَهُمَا ، فَأَتَى بِهِمَا الْمَسْجِدَ ، فَكَانَ يَكْتَسِبُ عَلَيْهِمَا يَوْمَهُ ، فَإِذَا كَانَ الْمَسَاءُ احْتَمَلَهُمَا ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا ، فَافْتَقَدَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَ عَنْهُ ، فَقَالَ : مَاتَ ابْنُهُمَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ تُرِكَ أَحَدٌ لِأَحَدٍ لَتُرِكَ ابْنُ الْمُقْعَدَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”مکہ میں دو اپاہج (معذور) تھے، ان کا ایک جوان بیٹا تھا۔ وہ صبح ہوتے ہی انہیں اٹھا کر مسجد لے آتا اور ان کے ذریعے سے سارا دن کماتا رہتا، پھر جب شام ہوتی تو انہیں اٹھا کر واپس لے جاتا۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے اسے نہ پایا تو اس کے بارے میں پوچھا۔ لوگوں نے بتایا: ”ان دونوں کا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر کسی کو کسی کی خاطر (موت سے) چھوڑ دیا جاتا تو دو اپاہجوں کے بیٹے کو چھوڑ دیا جاتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عبداللہ بن دینار سے صرف عبداللہ بن جعفر نے روایت کیا ہے، اور ان کے روایت کرنے میں ابو کامل جحدری منفرد ہیں۔“