المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، قَالَ : ثَنَا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، قَالَ : سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً ، فَعَرَّسَ بِنَا تَعْرِيسَةً فِي آخِرِ اللَّيْلِ ، فَاسْتَيْقَظْنَا ، وَقَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ : الرَّحِيلَ الرَّحِيلَ ، فَارْتَحَلْنَا حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ فِي كَبِدِ السَّمَاءِ نَزَلَ ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ ، وَصَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ أَنُعِيدُ مِنَ الْغَدِ لِوَقْتِهَا ؟ قَالَ : نَهَانَا اللهُ عَنِ الرِّبَا وَيَقْبَلُهُ مِنَّا ؟
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”ہم ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سفر میں تھے، آپ ﷺ نے رات کے آخری حصے میں ہمارے ساتھ پڑاؤ فرمایا، (ہم سو گئے) پھر جب ہم جاگے تو سورج نکل چکا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوچ کرو، کوچ کرو!“ چنانچہ ہم چل پڑے، یہاں تک کہ جب سورج آسمان کے وسط میں آ گیا تو آپ ﷺ نے پڑاؤ فرمایا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان کہی، اور ہم میں سے ہر شخص نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم کل اس کے وقت پر اسے دوبارہ پڑھیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں سود سے منع کیا ہے اور (پھر) اسے ہم سے قبول کرے گا؟““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن راشد سے صرف کثیر بن یحییٰ نے روایت کیا ہے۔“