المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : نَا ثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ : رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَسْقِي رَجُلَيْنِ مِنْ رِكْوَةٍ بَيْنَ يَدَيَّ ، فَتَنَخَّمْتُ ، فَأَصَابَتْ نُخَامَتِي ثَوْبِي ، فَأَقْبَلْتُ أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنَ الرَّكْوَةِ الَّتِي بَيْنَ يَدَيَّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَمَّارُ مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ إِلَّا بِمَنْزِلَةِ الْمَاءِ فِي رِكْوَتِكَ ، إِنَّمَا تَغْسِلُ ثَوْبَكَ مِنَ الْبَوْلِ ، وَالْغَائِطِ ، وَالْمَنِيِّ مِنَ الْمَاءِ الْأَعْظَمِ ، وَالدَّمِ وَالْقَيْءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”نبی کریم ﷺ نے مجھے اس حال میں دیکھا کہ میں اپنے سامنے رکھے ہوئے چھوٹے مشکیزے سے دو آدمیوں کو پانی پلا رہا تھا، اتنے میں مجھے بلغم آیا (میں نے تھوکا) اور میرا بلغم میرے کپڑے پر لگ گیا، تو میں اپنے سامنے رکھے ہوئے اسی مشکیزے کے پانی سے اپنا کپڑا دھونے لگا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے عمار! تمہارا بلغم اور تمہاری آنکھوں کے آنسو تو بس اسی پانی کی طرح ہیں جو تمہارے مشکیزے میں ہے (یعنی پاک ہیں)۔ تم کپڑا تو پیشاب، پاخانہ، منی یعنی بڑے پانی، خون اور قے سے دھوتے ہو۔““
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے علی بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ثابت بن حماد منفرد ہیں، اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“