المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5965
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ ، قَالَ : نَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَيْهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ الْجَارُودَ أَبَا الْمُنْذِرِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ : سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّوَالِّ ، فَقَالَ : ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، وَلَا عَنِ الْمُثَنَّى إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جارود ابو المنذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے گمشدہ جانوروں کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان کا گمشدہ جانور (اسے اٹھا کر اپنے پاس رکھ لینے والے کے لیے) آگ کا شعلہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے صرف مثنیٰ بن سعید نے روایت کیا ہے، اور مثنیٰ سے صرف ابو معشر براء نے، اور اس کے روایت کرنے میں ابو کامل جحدری منفرد ہیں۔“