المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5953
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا أَبُو يَعْلَى التَّوَّزِيُّ ، قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمُؤْمِنُ الَّذِي يُخَالِطُ النَّاسَ وَيَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ أَفْضَلُ مِنَ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يُخَالِطُ النَّاسَ ، وَلَا يَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُصَيْنٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يَعْلَى التَّوَّزِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو مومن لوگوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے اور ان کی دی ہوئی تکلیف پر صبر کرتا ہے، وہ اس مومن سے افضل ہے جو لوگوں سے میل جول نہیں رکھتا اور ان کی تکلیف پر صبر نہیں کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حصین رحمہ اللہ سے سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو یعلیٰ التوزی اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“