المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5952
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، قَالَ : نَا حُمَيْدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ ، فَسَمِعَ قَائِلًا يَقُولُ : اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، فَقَالَ : عَلَى الْفِطْرَةِ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، قَالَ : خَرَجَ مِنَ النَّارِ ، فَابْتَدَرَهُ الْقَوْمُ ، فَإِذَا رَاعِي غَنَمٍ حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَذَّنَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے کہ آپ ﷺ نے ایک کہنے والے کو سنا جو «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» کہہ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ فطرت (اسلام) پر ہے۔“ پھر اس نے «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ آگ سے نکل گیا۔“ لوگ اس کی طرف لپکے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ بکریوں کا ایک چرواہا ہے، نماز کا وقت ہوا تو اس نے اذان دی تھی۔