❮
❯
حدیث نمبر: 5951
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ ، قَالَ : نَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، يَقُولُ : رَمِدَتْ عَيْنَايَ ، فَعَادَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّمَدِ ، فَقَالَ : يَا زَيْدُ ، لَوْ أَنَّ عَيْنَيْكَ لِمَا بِهِمَا ، كَيْفَ كُنْتَ تَصْنَعُ ؟ قَالَ : كُنْتُ أَصْبِرُ وَأَحْتَسِبُ ، قَالَ : يَا زَيْدُ لَوْ أَنَّ عَيْنَيْكَ لِمَا بِهِمَا ، فَصَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ لَمْ يَكُنْ لَكَ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا ابْنُهُ يُونُسُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قُتَيْبَةَ .
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میری آنکھیں دکھنے لگیں تو نبی کریم ﷺ آشوبِ چشم میں میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: ”اے زید! اگر تمہاری آنکھیں (ہمیشہ کے لیے) اسی حالت میں رہیں جس میں اب ہیں تو تم کیا کرو گے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں صبر کروں گا اور اجر کی امید رکھوں گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے زید! اگر تمہاری آنکھیں اسی حالت میں رہیں جس میں اب ہیں، پھر تم صبر کرو اور اجر کی امید رکھو تو تمہارے لیے جنت کے سوا کوئی بدلہ نہیں ہوگا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قتیبہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5951
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1269، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3102، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6684، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19656، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 270، والبزار فى «مسنده» برقم: 4339، 4340، 4341، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4624، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5052، 5098، 5126»