المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5937
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو عَقِيلٍ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو نَضْرَةَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، عَنْ قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : هُمْ قَوْمٌ حَبَسَتْهُمْ أَوْجَاعٌ أَوْ أَمْرَاضٌ ، فَكَانُوا أُولَئِكَ أُولِي الضَّرَرِ ، وَكَانَ الْقَاعِدُ الْمَرِيضُ أَعْذَرَ مِنَ الْقَاعِدِ الصَّحِيحِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ إِلَّا أَبُو عَقِيلٍ الدَّوْرَقِيُّ بَشِيرُ بْنُ عُقْبَةَ .
ترجمہ
تابعی ابو نضرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عز و جل کے اس فرمان کے بارے میں پوچھا: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جنہیں تکلیفوں یا بیماریوں نے روک رکھا ہو، یہی لوگ ”اولی الضرر“ (معذور) ہیں، اور بیٹھ رہنے والا بیمار شخص تندرست بیٹھ رہنے والے کے مقابلے میں زیادہ معذور ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو نضرہ سے یہ حدیث صرف ابو عقیل دورقی بشیر بن عقبہ نے روایت کی ہے۔“