المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5935
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى سَلْمَانَ ، فَدَعَا بِمَا كَانَ فِي الْبَيْتِ ، وَقَالَ : لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنِ التَّكَلُّفِ لِلضَّيْفِ لَتَكَلَّفْتُ لَكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ شَابُورَ إِلَّا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ .
ترجمہ
تابعی شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے گھر میں جو کچھ موجود تھا وہی منگوا کر پیش کر دیا اور فرمایا: ”اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں مہمان کے لیے تکلف کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں تمہارے لیے ضرور تکلف کرتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عثمان بن شابور سے یہ حدیث صرف قیس بن ربیع نے روایت کی ہے۔“