المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5934
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : جَاءَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجْنَا لَهُ تَوْرًا مِنْ صُفْرٍ ، فَتَوَضَّأَ ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَذِرَاعَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ .
لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ : فَأَخْرَجْنَا لَهُ تَوْرًا مِنْ صُفْرٍ ، إِلَّا الْمَاجِشُونُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ ﷺ کے لیے پیتل کا ایک برتن نکالا، آپ ﷺ نے اس سے وضو فرمایا، چنانچہ اپنا چہرہ تین بار دھویا، اور دونوں بازو دو دو بار دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، دونوں ہاتھوں کو آگے سے پیچھے لے گئے اور پھر پیچھے سے آگے لائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث میں «فَأَخْرَجْنَا لَهُ تَوْرًا مِنْ صُفْرٍ» (ہم نے آپ ﷺ کے لیے پیتل کا برتن نکالا) کے الفاظ ماجشون کے سوا کسی نے ذکر نہیں کیے۔“