المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5933
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ سُحَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : كَتَبْتُ إِلَى نَافِعٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الدُّعَاءِ قَبْلَ الْقِتَالِ ، فَكَتَبَ إِلَيَّ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَغَارَ عَلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ ، فَقَتَلَ مُقَاتِلَتَهُمْ ، وَسَبَى ذَرَارِيَّهُمْ ، حَدَّثَنِي بِذَلِكَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَكَانَ فِي ذَلِكَ الْجَيْشِ .
لَمْ يُسْنِدْ عَلِيُّ بْنُ سُحَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ - بَصْرِيٌّ - غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْوَلِيدِ .
ترجمہ
ابن عون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نافع رحمہ اللہ کو خط لکھ کر ان سے لڑائی سے پہلے دعوت دینے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے مجھے جواب میں لکھا: ”رسول اللہ ﷺ نے بنو مصطلق پر اچانک حملہ کیا، ان کے جنگجوؤں کو قتل کیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا۔ یہ بات مجھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کی، اور وہ اس لشکر میں شریک تھے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن سحیم باہلی بصری نے اس حدیث کے سوا کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی، اس کی روایت میں ابو الولید منفرد ہیں۔“