المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5932
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَا : ثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَاجِشُونُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ رُمَيْثَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَوْ أَشَاءُ أَنْ أُقَبِّلَ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ مِنْهُ لِقُرْبِي لَفَعَلْتُ - وَهُوَ يَقُولُ : اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ يَوْمَ مَاتَ . يُرِيدُ بِذَلِكَ : سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رُمَيْثَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُوسُفُ الْمَاجِشُونُ .
ترجمہ
سیدہ رمیثہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو (اتنے قریب سے) سنا کہ اگر میں چاہتی تو قرب کی وجہ سے آپ ﷺ کی مہرِ نبوت کی جگہ کو بوسہ دے سکتی تھی، اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”جس دن سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے، اس دن ان کے لیے رحمن کا عرش جھوم اٹھا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ رمیثہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اس میں یوسف ماجشون منفرد ہیں۔“