المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 593
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ قَالَ : نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ ، فَاقْدُرُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا أَبُو بِلَالٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں کا) ہوتا ہے، پس جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب اسے (دوبارہ) دیکھو تو افطار کرو، پھر اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو اس کا اندازہ کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عدی بن فضل رحمہ اللہ سے صرف ابو بلال رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“