المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5911
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : نَا هَمَّامٌ ، قَالَ : ثَنَا شَقِيقٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَجَدَ وَقَعَتَا رُكْبَتَاهُ عَلَى الْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ كَفَّاهُ ، وَإِذَا نَهَضَ فِي فَصْلِ الرَّكْعَتَيْنِ نَهَضَ عَلَى رُكْبَتَيْهِ ، وَاعْتَمَدَ عَلَى فَخِذَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ إِلَّا هَمَّامٌ .
ترجمہ
کلیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تو آپ ﷺ کے دونوں گھٹنے ہاتھوں سے پہلے زمین پر لگتے، اور جب دو رکعتوں کے درمیان (دوسری رکعت سے) اٹھتے تو اپنے گھٹنوں پر اٹھتے اور رانوں پر ٹیک لگاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شقیق بن ابی عبداللہ سے ہمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“