المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5910
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، قَالَ : نَا هَمَّامٌ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَنَّهُ : صَلَّى خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ ، فَأَجْهَرَ قِرَاءَةَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَقَالَ : أَحْبَبْتُ أَنْ يَعْلَمَ النَّاسُ أَنَّهَا السُّنَّةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا هَمَّامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَوْضِيُّ .
ترجمہ
سعید بن ابی سعید مقبری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے ایک نمازِ جنازہ پڑھی، تو انہوں (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے سورۃ الفاتحہ بلند آواز سے پڑھی اور فرمایا: ”میں نے چاہا کہ لوگ جان لیں کہ یہی سنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے ہمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حوضی منفرد ہیں۔“