المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 591
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : حَدَّثَنِي عَمِّي عِيسَى بْنُ الْمُسَاوِرِ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ . عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ I " يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ ، فَلَمَّا بُنِيَ الْمِنْبَرُ ، حَنَّ الْجِذْعُ ، فَاحْتَضَنَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَكَنَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ الْمُسَاوِرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ”ایک کھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر جب منبر تیار کیا گیا تو وہ تنا (فراقِ رسول میں) بلک کر رونے لگا، تو نبی کریم ﷺ نے اسے اپنے گلے لگا لیا جس پر وہ خاموش ہو گیا۔“
اوزاعی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ عیسیٰ بن مساور رحمہ اللہ منفرد ہیں۔