المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5899
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ ، قَالَ : نَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَدَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو خَالِدٍ الدَّالَانِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : كُنَّا نَبِيعُ السَّيْفَ الْمُحَلَّى ، وَنَشْتَرِيهِ بِالْوَرِقِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ طَارِقٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
طارق بن شہاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم (چاندی وغیرہ سے) آراستہ تلوار کو چاندی کے عوض بیچتے اور خریدتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو خالد دالانی سے عبدالسلام بن حرب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور طارق سے یہ (روایت) صرف اسی سند سے مروی ہے۔“