المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5900
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخُو أَبِي حُرَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَافِرُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ ، يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ، لَا يَخَافُ إِلَّا اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ مکہ سے مدینہ کی طرف سفر فرماتے تو دو دو رکعتیں پڑھتے تھے، اور آپ ﷺ اللہ تبارک و تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔