المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5898
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ ، قَالَ : نَا هَانِئُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : نَا عُلَيْلَةُ بْنُ بَدْرٍ ، قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حَجَّامٍ يُكْنَى أَبَا طَيْبَةَ ، فَحَجَمَهُ بَعْدَ الْعَصْرِ فِي رَمَضَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عُلَيْلَةُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابو طیبہ کنیت والے ایک پچھنے لگانے والے کو بلوا بھیجا، تو اس نے رمضان میں عصر کے بعد آپ ﷺ کو پچھنے لگائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے علیلہ بن بدر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ ربیع بن بدر ہی ہیں۔“