المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5805
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ ، قَالَ : نَا سِنَانُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، يَعْنِي مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا سِنَانُ بْنُ هَارُونَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (ظہر اور عصر کی) آخری دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ پڑھا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے سنان بن ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عون بن سلام اس میں منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“