المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5804
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ السَّدُوسِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَكَّائِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ ، يَقُولُ : قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاسْتَخْلَفَ اللهُ أَبَا بَكْرٍ ، ثُمَّ قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ فَاسْتَخْلَفَ اللهُ عُمَرَ ، ثُمَّ قُبِضَ عُمَرُ فَاسْتَخْلَفَ اللهُ عُثْمَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبْجَرَ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابجر سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو اسامہ اس میں منفرد ہیں۔“