المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ ، قَالَ : ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا ، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ ، وَإِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ ، يُمْسِي الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا ، وَيُصْبِحُ كَافِرًا ، وَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا ، وَيُمْسِي كَافِرًا ، يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا اور عنقریب پھر اجنبی ہو جائے گا، پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اور قیامت سے پہلے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے ہوں گے، ان میں آدمی شام کو مومن ہوگا تو صبح کافر ہو جائے گا، اور صبح کو مومن ہوگا تو شام کو کافر ہو جائے گا، کچھ لوگ اپنا دین دنیا کے تھوڑے سے سامان کے بدلے بیچ ڈالیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے جریر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور صالح بن عبداللہ ترمذی اس میں منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“