المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ ، وَلَا يُطِيقُهَا الْبَطَلَةُ .
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَالرَّجُلِ الشَّاحِبِ ، يَقُولُ لِصَاحِبِهِ : هَلْ تَعْرِفُنِي ؟ أَنَا الَّذِي كُنْتُ أُسْهِرُ لَيْلَكَ ، وَأُظْمِئُ هَوَاجِرَكَ ، وَإِنَّ كُلَّ تَاجِرٍ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَتِهِ ، وَأَنَا لَكَ الْيَوْمَ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تَاجِرٍ ، فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ ، وَيُكْسَى وَالِدَاهُ حُلَّتَانِ لَا يَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، فَيَقُولَانِ : يَا رَبِّ أَنَّى لَنَا هَذَا ؟ فَيُقَالُ لَهُمَا : بِتَعْلِيمِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ ، وَإِنَّ صَاحِبَ الْقُرْآنِ يُقَالُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : اقْرَأْ وَارْقَ فِي الدَّرَجَاتِ ، وَرَتِّلْ كَمَا كُنْتَ تُرَتِّلُ فِي الدُّنْيَا ، فَإِنَّ مَنْزِلَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَةٍ مَعَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى إِلَّا شَرِيكٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَيَحْيَى الْحِمَّانِيُّ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ سیکھو، کیونکہ اسے حاصل کرنا باعثِ برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا باعثِ حسرت ہے، اور باطل پرست (جادوگر اور سست لوگ) اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“
اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن قرآن ایک زرد رنگ (دبلے پتلے) آدمی کی صورت میں آئے گا اور اپنے ساتھی (قرآن پڑھنے والے) سے کہے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ میں وہی ہوں جس نے تمہاری راتوں کو بیدار رکھا اور تمہاری دوپہر کی گرمیوں میں تمہیں پیاسا رکھا۔ ہر تاجر اپنی تجارت کے پیچھے ہوتا ہے اور آج میں ہر تاجر سے بڑھ کر تمہارے لیے (نفع بخش) ہوں۔ چنانچہ اسے (قاری کو) اس کے دائیں ہاتھ میں بادشاہی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشگی دی جائے گی، اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا، اور اس کے والدین کو دو ایسے جوڑے پہنائے جائیں گے کہ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ ان کے برابر نہیں ہو سکتی۔ وہ دونوں کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں یہ کہاں سے ملا؟ تو ان سے کہا جائے گا: تمہارے بیٹے کو قرآن سکھانے کی وجہ سے۔ اور صاحبِ قرآن سے قیامت کے دن کہا جائے گا: پڑھتا جا اور درجات میں چڑھتا جا، اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسے دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرتا تھا، کیونکہ تیرا ٹھکانا وہاں ہے جہاں تیری یاد کی ہوئی آخری آیت ختم ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شریک سے یزید بن ہارون اور یحییٰ حمانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“