المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5757
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَطِيَّةَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أَنَّ بُرَيْدَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ شَهِدَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يُؤَمَّرُ رَجُلٌ عَلَى عَشَرَةٍ فَمَا فَوْقَهُمْ إِلَّا جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فُكَّ عَنْهُ ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا زَادَ غُلًّا إِلَى غُلِّهِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّةَ إِلَّا ابْنُهُ عَمْرٌو ، وَعِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اللہ ﷺ کے پاس موجود تھے (اور انہوں نے سنا کہ) آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو بھی دس یا اس سے زائد افراد پر امیر بنایا جائے گا، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہوگا۔ اگر وہ نیکو کار ہوا تو اس کی بیڑی کھول دی جائے گی، اور اگر برا نکلا تو اس کی بیڑیوں میں ایک اور بیڑی کا اضافہ کر دیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عطیہ سے صرف ان کے بیٹے عمرو اور عیسیٰ بن مسیب نے روایت کی ہے۔“