المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5752
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِلَالًا يُقِيمُ الصَّلَاةَ ، ثُمَّ أَنْصَرِفَ إِلَى قَوْمٍ سَمِعُوا النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِيبُوا ، فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ بلال کو حکم دوں کہ وہ نماز کی اقامت کہیں، پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں جنہوں نے اذان سنی مگر (نماز کے لیے) حاضر نہ ہوئے، اور ان کے گھروں کو ان سمیت جلا ڈالوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حمزہ رحمہ اللہ سے قاسم بن یحییٰ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مقدم بن محمد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“