المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5751
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ آدَمَ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا الْمُعَلَّى بْنُ تُرْكَةَ أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ ، قَالَ : ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوَجِّهَ سَرِيَّةً أَغْدَاهَا ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُعَلَّى بْنُ تُرْكَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی لشکر (سریہ) روانہ کرنے کا ارادہ فرماتے تو اسے صبح سویرے روانہ فرماتے اور یہ دعا کرتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح سویرے (کے کاموں) میں برکت عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے مسعودی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں معلیٰ بن ترکہ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“