المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5753
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَوْدِيُّ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْأَعْشَى ، عَنْ مُحِلِّ بْنِ مُحْرِزٍ الضَّبِّيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدٌ ، ذَكَرٌ أَوْ أُنْثَى ، سَلَّمَ أَوْ لَمْ يُسَلِّمْ ، رَضِيَ أَوْ لَمْ يَرْضَ ، صَبَرَ أَوْ لَمْ يَصْبِرْ ، لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرٌو الْأَوْدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کی اولاد فوت ہو جائے، خواہ بیٹا ہو یا بیٹی، خواہ اس نے (اللہ کے فیصلے کے آگے) سر تسلیم خم کیا ہو یا نہ کیا ہو، راضی رہا ہو یا نہ رہا ہو، صبر کیا ہو یا نہ کیا ہو، اس کے لیے جنت کے سوا کوئی اجر نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمرو اودی منفرد ہیں۔“