المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5703
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فِي التَّمَاثِيلِ رَخَّصَ فِيمَا كَانَ يُوطَأُ ، وَكَرِهَ مَا كَانَ مَنْصُوبًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ اس حدیث کو نبی کریم ﷺ تک مرفوع بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے تصویروں اور مجسموں کے بارے میں ان کی اجازت دی جو پاؤں تلے روندی جاتی ہوں، اور جو (اونچی جگہ پر) کھڑی کی گئی ہوں انہیں ناپسند فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے سلیمان بن ارقم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“