المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5704
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَالَ : ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : لَمْ يَكُنْ يُنْخَلُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدَّقِيقُ ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا قَمِيصٌ وَاحِدٌ
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کے لیے آٹا چھانا نہیں جاتا تھا، اور آپ ﷺ کے پاس صرف ایک ہی قمیص تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں یونس بن بکیر منفرد ہیں۔“