المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5695
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّازِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ - حَاضِنِ عَائِشَةَ - قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةَ يُصَلِّيَانِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، نِصْفُهُ عَلَى النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، وَنِصْفُهُ عَلَى عَائِشَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پرورش کنندہ ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، اس کا آدھا حصہ نبی ﷺ پر تھا اور آدھا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الملک بن ابی سلیمان سے علی بن ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ضرار بن صرد منفرد ہیں، اور ابو عبد الرحمن سے اس سند کے علاوہ کوئی روایت مروی نہیں۔“