المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ زُهَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ الضُّبَعِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْحَجُّ فِي سَبِيلِ اللهِ النَّفَقَةُ فِيهِ ، الدِّرْهَمُ بِسَبْعِمِائَةٍ .
هَكَذَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ عَنْ حَرْبِ بْنِ زُهَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ الضُّبَعِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
وَرَوَاهُ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ زُهَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں حج کرنا ایسا ہے کہ اس میں خرچ کیا ہوا ایک درہم سات سو درہم کے برابر (اجر رکھتا) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن ابی اسماعیل نے اسی طرح حرب بن زہیر سے، انہوں نے یزید ضبعی رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور اسے عطاء بن سائب نے حرب بن زہیر سے، انہوں نے ابن بریدہ سے اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا ہے۔ اور محمد بن ابی اسماعیل سے اسے محمد بن بشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسین بن عبد الاول منفرد ہیں۔“