المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5696
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرِجُ إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ ، فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صَالِحٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مبارک میری طرف نکال دیتے اور میں حیض کی حالت میں اسے دھو دیتی تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد سے محمد بن ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبد الحمید بن صالح منفرد ہیں۔“