المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5689
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ زِيَادٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ ، فَتَوَضَّأَ وَقَامَ يُصَلِّي ، فَأَتَيْتُهُ ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ ، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، فَكَبَّرَ ، فَقَالَ : سُبْحَانَ اللهِ ذِي الْمَلَكُوتِ ، وَالْجَبَرُوتِ ، وَالْكِبْرِيَاءِ ، وَالْعَظَمَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں ایک رات نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ نے وضو کیا اور نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے، میں بھی آیا اور آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، تو آپ ﷺ نے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا، پھر آپ ﷺ نے تکبیر کہی اور فرمایا: «سُبْحَانَ اللهِ ذِي الْمَلَكُوتِ، وَالْجَبَرُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ، وَالْعَظَمَةِ» ”پاک ہے وہ اللہ جو بادشاہی، قوت و جبروت، کبریائی اور عظمت والا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر الاحمر سے یحییٰ بن بشر الحریری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“