المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5688
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَكَّارٍ الْمِصِّيصِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ أَشْوَعَ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى ، مَوْلَى الْأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ ، ثُمَّ أَنْظُرَ مَنْ لَمْ يَشْهَدِ الصَّلَاةَ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِ بَيْتَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَشْوَعَ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ نماز کا حکم دوں اور وہ کھڑی کر دی جائے، پھر میں دیکھوں کہ کون نماز میں حاضر نہیں ہوا، تو اس کے گھر کو اس سمیت جلا ڈالوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن اشوع سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور لیث سے ابو اسحاق الفزاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“