المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ الْقَزَّازُ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ : كَانَ يَأْخُذُ الْوَبَرَةَ مِنْ جَنْبِ الْبَعِيرِ مِنَ الْمَغْنَمِ ، وَيَقُولُ : مَا لِي فِيهِ إِلَّا مِثْلُ مَا لِأَحَدِكُمْ ، إِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ ، فَإِنَّهُ خِزْيٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَأَدُّوا الْخِيَاطَ ، وَالْمِخْيَطَ ، وَمَا فَوْقَ ذَلِكَ ، وَجَاهِدُوا فِي اللهِ الْقَرِيبَ وَالْبَعِيدَ ، فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ ، فَإِنَّ الْجِهَادَ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُنَجِّي صَاحِبَهُ مِنَ الْهَمِّ وَالْغَمِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ إِلَّا أَبُو صَادِقٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي صَادِقٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ مالِ غنیمت میں سے اونٹ کے پہلو سے ایک بال لیتے اور فرماتے: ”اس مال میں میرا حصہ بھی تم میں سے کسی ایک کے حصے کے برابر ہی ہے۔ خیانت سے بچو، کیونکہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا قیامت کے دن خیانت کرنے والے کے لیے رسوائی کا باعث ہوگا۔ لہٰذا سوئی اور دھاگا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جو کچھ ہو، سب (امیرِ لشکر کے پاس) جمع کرا دو۔ اور اللہ کی راہ میں قریب اور دور والوں سے جہاد کرو، حضر میں بھی اور سفر میں بھی، کیونکہ جہاد جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، جو اپنے کرنے والے کو فکر اور غم سے نجات دلاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ بن ناجد سے ابو صادق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو صادق سے قاسم بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے بیان کرنے میں عبیدہ بن اسود منفرد ہیں۔“