المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5658
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَأَنَّهُمَا الثَّغَامِ ، فَقَالَ : غَيِّرُوا الشَّيْبَ ، وَتَجَنَّبُوا السَّوَادَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَجْلَحِ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”جب نبی ﷺ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو سیدنا ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کو آپ ﷺ کے پاس لایا گیا، ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (سفید پودے) کی طرح بالکل سفید تھے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’اس سفیدی کو بدل دو اور سیاہ رنگ سے بچو۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اجلح سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے بیان کرنے میں ابوبکر بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“