المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5654
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ التَّهَجُّدُ مِنَ اللَّيْلِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بِلَالٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جُنْدُبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو رات کے وقت تہجد پڑھنا پسند تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسود بن قیس رحمہ اللہ سے صرف قیس نے روایت کیا ہے، اس میں ابو بلال منفرد ہیں، اور جندب رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“