المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5653
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ وَاقِدٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ مِنْ رَمَضَانَ طَوَى فِرَاشَهُ ، وَاعْتَزَلَ النِّسَاءَ ، وَجَعَلَ عَشَاءَهُ سَحُورًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ وَاقِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو اپنا بستر لپیٹ دیتے، بیویوں سے علیحدگی اختیار فرما لیتے اور اپنے رات کے کھانے ہی کو سحری بنا لیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف ہشام دستوائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ہشام رحمہ اللہ سے صرف حفص بن واقد نے، اور اس میں عبداللہ بن حکم منفرد ہیں۔“