المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5647
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ هَارُونَ الْغَسَّانِيُّ ، قَالَ : ثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَكِنْ بَابُ التَّوْبَةِ مَفْتُوحٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ هَارُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زانی جب زنا کرتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا، اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا، لیکن توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون بن سعد سے صرف عبدالرحیم بن ہارون نے روایت کیا ہے۔“