المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ السَّلُولِيُّ الطَّحَّانُ ، قَالَ : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الضَّبِّيِّ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي اللهِ فِي جَانِبِ الْمِصْرِ فِي الْجَنَّةِ ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ الْوَلُودُ الْوَدُودُ الَّتِي إِذَا ظَلَمَتْ هِيَ أَوْ ظُلِمَتْ قَالَتْ : هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ ، لَا أَذُوقُ غَمْضًا حَتَّى تَرْضَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا عَنْ سَرِيٍّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الضَّبِّيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تمہارے مردوں میں سے جنتی کون ہیں؟ نبی جنت میں ہوں گے، صدیق جنت میں ہوں گے، شہید جنت میں ہوگا، اور وہ آدمی بھی جنت میں ہوگا جو شہر کے کسی دور کے کنارے میں رہنے والے اپنے بھائی سے اللہ کی خاطر ملنے جاتا ہے۔ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تمہاری عورتوں میں سے جنتی کون ہیں؟ وہ عورت جو بہت بچے جننے والی، بہت محبت کرنے والی ہو، اور جب وہ خود کسی پر ظلم کر بیٹھے یا اس پر ظلم ہو تو (اپنے شوہر سے) کہے: یہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں ہے، جب تک آپ راضی نہ ہو جائیں میں آنکھ بند کر کے سوؤں گی نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی رحمہ اللہ سے سری بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سری سے محمد بن خالد ضبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سعید بن خثیم منفرد ہیں، اور کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“