المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5646
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ السَّكَنِ الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَوْسٍ أَبُو زَيْدٍ النَّحْوِيُّ ، قَالَ : ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَوْمُ يَوْمِ عَرَفَةَ كَفَّارَةُ سَنَتَيْنِ : سَنَةٍ مَاضِيَةٍ ، وَسَنَةٍ مُسْتَقْبَلَةٍ ، وَصَوْمُ عَاشُورَاءَ كَفَّارَةُ سَنَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو زَيْدٍ النَّحْوِيُّ ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یومِ عرفہ کا روزہ دو سال کا کفارہ ہے: ایک گزشتہ سال کا اور ایک آئندہ سال کا، اور عاشورا کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے عطاء بن ابی رباح سے، انہوں نے ابو الطفیل سے، انہوں نے ابو قتادہ سے صرف قیس بن ربیع نے روایت کیا ہے، اور اس میں ابو زید نحوی منفرد ہیں، جبکہ لوگوں نے اسے ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے عطاء سے، انہوں نے ابو الخلیل سے، انہوں نے ابو قتادہ سے روایت کیا ہے۔“