المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الدُّورِيُّ الْمُقْرِئُ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَ : ثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَبِّ زِدْ أُمَّتِي ، فَنَزَلَتْ : مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً قَالَ : رَبِّ زِدْ أُمَّتِي ، فَنَزَلَتْ : إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَلَا عَنْ عِيسَى إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الدُّورِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ﴾ (جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں، ہر بالی میں سو دانے ہوں) تو رسول اللہ ﷺ نے دعا کی: ”اے میرے رب! میری امت کو اور زیادہ عطا فرما۔“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً﴾ (کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ دے تاکہ وہ اسے اس کے لیے کئی گنا بڑھا دے)۔ آپ ﷺ نے پھر عرض کیا: ”اے میرے رب! میری امت کو اور زیادہ عطا فرما۔“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾ (صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب پورا پورا دیا جائے گا)۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے صرف عیسیٰ بن مسیب نے روایت کیا ہے، اور عیسیٰ سے صرف ابو اسماعیل مؤدب نے، اور اس میں حفص بن عمر دوری منفرد ہیں۔“