المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5637
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ائْتِنِي بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ ، فَتَوَضَّأَ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً ، قَالَ : أَلْقِ الرَّوْثَةَ ، فَإِنَّهَا رِكْسٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (قضائے حاجت کے وقت) فرمایا: ”میرے پاس تین پتھر لاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے (استنجا کر کے) وضو کیا اور پانی کو ہاتھ نہیں لگایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس گوبر کو پھینک دو، کیونکہ یہ ناپاک ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے، انہوں نے ہبیرہ بن یریم سے صرف ابو سنان نے روایت کیا ہے، اور اس میں صباح بن محارب منفرد ہیں۔“