المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5638
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ سَلَّامٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ ، فَقِيلَ لَهُ ، فَقَالَ : إِنَّمَا نُهِيَ عَنِ الْمُصْمَتِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمُ بْنُ سَلَّامٍ .
ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ریشم پہنا کرتے تھے، ان سے اس بارے میں کہا گیا (یعنی اعتراض کیا گیا) تو انہوں نے فرمایا: ”ممانعت تو صرف خالص ریشمی کپڑے (جس میں ریشم کے سوا کوئی اور دھاگا نہ ہو) کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن دینار رحمہ اللہ سے عبدالسلام بن حرب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مسلم بن سلام منفرد ہیں۔“