❮
❯
حدیث نمبر: 5636
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا جَاءَ الصُّبْحُ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ ، وَقَالَ : إِنَّ اللهَ وَاحِدٌ يُحِبُّ الْوَاحِدَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّهَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا الْوَصَّافِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، وَمِسْعَرٌ ، وَغَيْرُهُمَا ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھا کرتے تھے، پھر جب صبح قریب آ جاتی تو ایک رکعت کے ساتھ وتر ادا فرما لیتے، اور فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک ہے اور ایک کو پسند فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطیہ سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف وصافی نے روایت کیا ہے، اور ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے، جبکہ اعمش، مسعر اور دیگر نے اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5636
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن الوليد الوصافي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن الوليد الوصافي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 242»»