المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، قَالَ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ عَوَانَةَ ، قَالَ : ثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ صُدِعَ ، فَيُغَلِّفُ رَأْسَهُ بِالْحِنَّاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا أَبُو عَوْنٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي عَوْنٍ إِلَّا الْأَحْوَصُ ، وَلَا عَنِ الْأَحْوَصِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ عَوَانَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ کو سر درد ہو جاتا، چنانچہ آپ ﷺ اپنے سر پر مہندی کا لیپ کر لیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف ابو عون نے روایت کی ہے، اور ابو عون سے صرف احوص نے، اور احوص سے صرف سلیمان بن حکم بن عوانہ نے روایت کی ہے، اس میں محمد بن ابی سمینہ منفرد ہیں۔“