❮
❯
حدیث نمبر: 5630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ : سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْغَادِرُ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ ، فَيُقَالُ : هَذَا كَانَ عَلَى كَذَا وَكَذَا ، وَفَعَلَ فِيهِ كَذَا وَكَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”عہد شکن کے لیے (قیامت کے دن) ایک جھنڈا گاڑا جائے گا، پھر کہا جائے گا: یہ فلاں فلاں معاملے میں (عہد شکن) تھا اور اس نے اس میں یہ یہ کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عطیہ کے واسطے سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف عمرو بن عطیہ نے روایت کی ہے، اس میں عبداللہ بن یحییٰ منفرد ہیں، جبکہ لوگوں نے اسے عطیہ کے واسطے سے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5630